عوامی وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا رہا :چودھر ی الیاس

عوامی وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا رہا :چودھر ی الیاس

گلیانہ(نامہ نگار )حاجی محمد رمضان آف جھانٹلہ کی جانب سے ایم این اے چودھری محمد الیاس اور اہلِ دیہہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

جس میں علاقے کی معزز شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چودھری محمد الیاس نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والے فنڈز عوام کی امانت ہیں اور انہیں دیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بعض نمائندے عوامی وسائل کو درست انداز میں استعمال نہیں کر سکے تاہم اب فنڈز کی شفاف تقسیم اور درست استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جو فنڈز ملتے ہیں انہیں تمام یونین کونسلز کے کوآرڈینیٹرز کو برابر کی سطح پر دے کر ترقیاتی کام کر ائے جائیں تاکہ کسی علاقے کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور ہر یونین کونسل میں یکساں ترقی ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اہلیان جھانٹلہ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جس راستے کو انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا ہے اس کی تعمیر اور پختگی کے لیے جلد فنڈز جاری کیے جائیں گے تاکہ عوام کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔اس موقع پر صوبیدار (ر)محمد اقبال اعوان نے مسائل ایم این اے کے سامنے رکھے اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔تقریب میں راجہ عابد حسین ملاگر، ایس ایچ او گلیانہ عباس شاہ، حاجی اصغر اعوان، ملک ریاض اعوان، ملک سلیم اعوان، وسیم ریاض اعوان، سفیر ریاض اعوان، حسن یعقوب اعوان، اسد یعقوب اعوان ودیگر بھی موجود تھے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں