پٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگا ئی کا طوفان آئیگا :ناصر چیمہ

پٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگا ئی کا طوفان آئیگا :ناصر چیمہ

راہوالی (نمائندہ دنیا )ایم پی اے ناصر چیمہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے فی لٹر اضافہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے جس سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں، اس سے مہنگائی کا طوفان آئیگاجبکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اوپر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اٖضافہ کرکے مزید عوام کا جینا محال کردیا ہے عالمی منڈیوں میں پٹرول وافر مقدار میں موجود ہے کوئی کمی نہ ہے بے حس حکمرانوں نے جنگ کا بہانہ بنا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں پٹرول 150روپے فی لیٹر تھا تو اس وقت ملک لوٹنے والی جماعتوں کے لیڈروں نے مہنگائی کا شور مچارکھا تھا آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے چوروں نے ہی 321روپے فی لیٹر تک پہنچا دیا اب انکو مہنگائی نظر نہ آرہی ہے حکمران جماعت فوری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں