پیرا فورس نے سیالکوٹ روڈ پر واقع معروف سٹور کو جرمانہ کر دیا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایس ڈی ای او پیرا سٹی گوجرانوالہ نے سیالکوٹ روڈ پر واقع SAM سٹور کا دورہ کیا۔
معائنہ کے دوران خلاف ورزی سامنے آنے پر دکان کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور آئندہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ٹیم نے امتیاز سپر سٹور کا بھی دورہ کیا اور کنگنی والا بائی پاس پر واقع یورو پٹرول پمپ کا معائنہ کیا۔