فہم القرآن کانفرنس اوربچوں کیلئے گوشہ اطفال کا خصوصی اہتمام
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین ضلع وزیرآباد کے زیر اہتمام فہم القرآن کانفرنس کا انعقاد،
شہر و مضافاتی علاقوں سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد قرآنِ مجید کے پیغام کو سمجھنا اور اسے عملی زندگی میں نافذ کرنے کی ترغیب دینا تھا۔اس موقع پر بچوں کیلئے گوشہ اطفال کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ ضلع ناظمہ جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین مدثرہ طارق نے قرآنِ مجید کی تعلیمات اور اسکے آفاقی پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن صرف عبادات کی کتاب نہیں بلکہ مکمل ضابط حیات ہے جو انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کے ہر پہلو کی رہنمائی کرتا ہے ۔ قرآن عدل، انصاف، امانت، اخوت اور انسانیت کی بھلائی کا درس دیتا ہے ۔ اگر مسلمان قرآن کو سمجھ کر اس پر عمل کریں تو معاشرے میں امن، اخلاقیات اور انصاف کو فروغ مل سکتا ہے ۔ رمضان المبارک قرآن سے تعلق مضبوط کرنے کا مہینہ ہے اور اسی مقصد کے تحت ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر دورہ قرآن و شارٹ کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے ۔25 شعبان سے پورے ضلع وزیرآباد میں مختلف مقامات پر قرآن فہمی کی کلاسز سے جاری ہیں۔