ماں کا خلا کوئی اور رشتہ یا محبت نہیں بھر سکتی:ریحانہ امتیاز ڈار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ۔۔۔
ماں کا انتقال ایسا ناقابل تلافی نقصان ہے جو زندگی میں کبھی نہ ختم ہونے والا جذباتی خلا پیدا کر دیتا ہے ۔ ماں کے بغیر ہر خوشی ادھوری اور زندگی مسلسل جدوجہد بن جاتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، تحریک انصاف کے دیرینہ ساتھی حسن ایڈووکیٹ کی والد ہ کی وفات پر فاتحہ خوانی و تعزیت کرتے کیا۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ ماں کا خلا کوئی اور رشتہ یا محبت نہیں بھر سکتی۔ماں وہ ہستی جو ہر مشکل سے بچاتی اور بے لوث محبت کرتی ہے ، ماں دنیا میں عظیم نعمت اور رحمت ہے جو اپنی اولاد کیلئے سراپا دعا رہتی ہے ۔