ڈسکہ :سوشل میڈیا پر گرانفروشی کیخلاف پھر مہم شروع

 ڈسکہ :سوشل میڈیا پر گرانفروشی  کیخلاف پھر مہم شروع

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں سوشل میڈیا پر گرانفروشوں کیخلاف ایک بار پھر مہم شروع ،

عوام سے سوموار،منگل اور بدھ کو پھلوں کی خریداری کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل ،سوشل میڈیا پر علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ رمضان المبارک میں منافع خوروں نے ساری حدیں پار کرتے ہوئے پھلوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور کردی ہیں غریب آدمی کیلئے پھل خریدنا مشکل ہوتا جارہا ہے رمضان المبارک سے قبل سیب 250روپے فی کلو تھااب450سے 500روپے فی کلو ہے کیلا چار سو روپے درجن فروخت ہورہا ہے اورانتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،گرانفروشی پر پھلوں کا بائیکاٹ کیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں