کڈنی سنٹر گجرات کا چیرٹی افطار ڈنر 9کروڑ کے عطیات کا اعلانات
گجرات (نامہ نگار )کڈنی سنٹر گجرات کا چیرٹی افطار ڈنر،مخیر حضرات کا 9کروڑ سے زائد کے عطیات کا اعلانات جبکہ اعلانات کے علاوہ جو ممبران بورڈ آف گورنرز سالانہ 13 کروڑ عطیات دیتے ہیں وہ اسی طرح دیں گے ۔
فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ صدارت ڈپٹی کمشنر و چیئرمین نور العین قریشی نے کی۔ سابق ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت چٹھہ، سابق صوبائی وزیر عامر سلطان چیمہ، سابق ایم این اے چوہدری مبشر نے خصوصی شرکت مہمانوں کا استقبال صدر میا ں اعجاز، چوہدری اظہر ، جاوید بٹ، عاصم مشتاق بٹ ودیگرنے کیا۔ عطیات کا اعلان کرنے والوں میں حاجی الیاس آف جی ایف سی فین ایک کروڑ روپیہ، میاں اعجازاینڈ فیملی 95لاکھ، 70 ہزار ، آصف چوہدری حاجیوالہ چیف ایگزیکٹو کنارہ ہوٹل 52 لاکھ ، چوہدری عمر سعید سروس انڈسٹری 25لاکھ ، چوہدری دلدار اینڈ فیملی الراعی بلڈرز 25لاکھ ، چوہدری ناصر محمود جرمنی 25 لاکھ ودیگرنے عطیات کااعلان کیا۔