ڈپٹی ڈائریکٹر واساکاگجرات میں سیوریج و نکاسی آب منصوبوں کاجائزہ
گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا نے گجرات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر 11.6 ارب کے جاری سیوریج و نکاسی آب کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا،
منیجنگ ڈائریکٹر واساگجرات کاشان حفیظ بٹ نے منصوبوں پربریفنگ میں بتایا جہلم شہر میں سیوریج و ڈرینیج سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ،دورانِ دورہ ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مدینہ سیداں،بولے نالے پرمین فورس HDPEپائپ لائن کی تنصیب کے مراحل کا بھی معائنہ کیا اوراس بات پر زور دیا کہ منصوبوں میں استعمال ہونے والا تمام میٹریل مقررہ معیار کے مطابق ہونا چاہیے اس موقع پر سینئرانجینئر میڈم کرن، واسا انجینئرزین العابدین، ایس ڈی او امجد قریشی اور واسا عملہ بھی موجود تھا،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل کے عمل میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔