کنٹونمنٹ بورڈ حلقہ بندیوں پر اعتراض، الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ
راہوالی(نمائندہ دنیا )سابق ممبر کینٹ عرفان چاند بٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی
حلقہ بندیوں پر اعتراض اُٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔عرفان چاند بٹ کا کہنا ہے کہ وراڈ نمبر 2مین بازار راہوالی امرت پورہ کا شامل کیا گیا ہے جس کا اس وارڈ اور اس حلقے سے کوئی تعلق نہیں بنتا سابقہ وارڈ کی بحالی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
اور انشا اﷲ الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے ۔