رائٹ ٹو انفارمیشن کے موضوع پر صحافیوں کیلئے آگاہی سیشن

 رائٹ ٹو انفارمیشن کے موضوع پر صحافیوں کیلئے آگاہی سیشن

کامونکے (تحصیل رپورٹر)سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک اور ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹبیلٹی کے تعاون سے رائٹ ٹو انفارمیشن کے موضوع پر صحافیوں کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد ۔

 اسسٹنٹ کمشنر زرغونہ خالد سعید، سی ای او میونسپل کارپوریشن ارباب عارف، ڈائریکٹر پروگرام خرم شہزاد ، ریجنل کنوینر ڈاکٹر راشد، ایجوکیشنلسٹ نور فاطمہ اور صدر جناح ویلفیئر آرگنائزیشن اقبال مغل نے خطاب کیا۔ زرغونہ خالد نے خطاب میں کہا رائٹ ٹو انفارمیشن قانون شہریوں اور صحافیوں کو درست اور مستند معلومات تک رسائی فراہم کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے ۔ اس قانون کے تحت عوام سرکاری اداروں سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں جس سے شفافیت اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے ۔ ارباب عارف نے کہا صحافی رائٹ ٹو انفارمیشن کے قوانین سے مکمل آگاہی حاصل کریں تاکہ مصدقہ اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا جا سکے ۔ خرم شہزاد نے کہا رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت شہری درخواست دے کر متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ سینئر صحافی عبدالناصر شیخ نے کہا اس قانون کی افادیت اسی وقت ممکن ہے جب سرکاری ادارے مقررہ وقت کے اندر معلومات فراہم کریں۔ نور فاطمہ نے کہا معلومات تک رسائی اور شفاف طرز حکمرانی کے فروغ کیلئے ایسے آگاہی پروگرامز کا انعقاد ضروری ہے ۔ آگاہی سیشن میں ارشد رشید طور، میاں ریاست، ہارون انجم، میاں صدیق، زاہد عزیز، شہباز سرویا، میاں شفیق، خالد حمید، ملک ندیم گجر، جعفر شاہ، عبدالجبار انصاری اور رانا ظفر سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں