ڈسکہ میں سڑکوں ، نکاسی آب منصوبوں پرکام جاری:ذیشان رفیق

 ڈسکہ میں سڑکوں ، نکاسی آب منصوبوں پرکام جاری:ذیشان رفیق

ڈسکہ،منڈیکی گورائیہ(نمائندہ دنیا، نامہ نگار) افضل منشا سٹی صدر مسلم لیگ (ن)ڈسکہ و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ و چیئرمین پریس کلب ڈسکہ نے مقامی مارکی میں وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نوید اشرف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جمیل اشرف ،چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز، یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنان سمیت معززینِ شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر بلدیات نے کہا پنجاب بھر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور ڈسکہ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے وزیراعلیٰ سے ڈسکہ کیلئے متعدد ترقیاتی اسکیمیں منظور کروائی گئی ہیں جنکے تحت سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی آب کے منصوبے ، صفائی نظام میں بہتری اور شہری سہولیات فراہمی پر بھرپور کام کیا جا رہا ہے ،شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کے بعد ڈسکہ کا نقشہ بدل جائے گا اور عوام کو واضح تبدیلی نظر آئے گی وزیر بلدیات پنجاب نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ڈسکہ میں مزید ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا تاکہ شہر کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں