وزیر اعلیٰ کے فنڈز سے گجرات میں ریکارڈ کام جاری :شافع حسین

وزیر اعلیٰ کے فنڈز سے گجرات میں ریکارڈ کام جاری :شافع حسین

گجرات (نامہ نگار )صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دو سال کی مدت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں،

جن سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ کے فراہم کردہ فنڈز سے گجرات میں بھی ریکارڈ ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ۔مفاد عامہ کی سکیموں کیلئے کثیر فنڈز کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ کا مشکور ہوں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے کہاکہ گجرات میں نئے ہسپتال بن رہے ہیں اور تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے پارکوں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے ،کروڑوں لاگت سے روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔سروس موڑ بریج اپریل کے آخر میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔تقریباً 15 سال بعد اڑھائی کروڑ لاگت سے شہر کو ٹریفک لائٹس کا مستقبل نظام دے رہے ہیں،گجرات میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بھی بنے گی۔صوبائی وزیر نے کہا ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین اور انکی ٹیم ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے سخت محنت کر رہی ہے ۔صوبائی وزیر شافع حسین نے بعد ازاں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا ۔ہسپتال کے ایم ایس و دیگر سٹاف نے دستیاب طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر اعظم رحمانی کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان سے انکی اہلیہ اور کزن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں