سابق چیئرمین یونین کونسل چک چودھری ریاست آرائیں سپردخاک
نوشہرہ ورکاں(نمائندہ دنیا)علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد ریاست آرائیں سابق چیئرمین یونین کونسل چک چودھری کو آبائی گاؤں مدن چک میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
نمازِ جنازہ میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا، چودھری سیف اﷲ مانگٹ، ملک خاور اعوان، اعظم ملہی، میاں محمد جاوید، اقبال صدیق سدھو اور میاں لیاقت سمیت علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔