نیشنل نیوٹریشن منتھ کے سلسلے میں آگاہی پروگرام کا انعقاد
قیادت ڈاکٹر نگینہ شہزادی نے کی ، ڈاکٹر شہزاد بسرا کی بھی خصوصی شرکت
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں نیشنل نیوٹریشن منتھ 2026 کے سلسلے میں ایک بھرپور آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹاف اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا اہتمام شعبہ پیڈیاٹرک گیسٹرو انٹرالوجی، ہیپاٹالوجی اینڈ نیوٹریشن کے زیرِ انتظام کیا گیا، جس کی قیادت ڈاکٹر نگینہ شہزادی (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ و آرگنائزر) نے کی۔ تقریب میں ڈاکٹر شہزاد بسرا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ان کے ہمراہ ڈاکٹر عامر نوید (ایم ایس چلڈرن ہسپتال)، پروفیسر اجمل اور دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔تقریب کا تھیم Discover the Power of Nutrition رکھا گیا، جس کے تحت ماہرین نے متوازن غذا، بچوں کی نشوونما اور صحت مند طرزِ زندگی پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر او پی ڈی روم نمبر 124 میں مفت نیوٹریشن کیمپ بھی لگایا گیا، جہاں والدین کو بچوں کی غذائیت سے متعلق مفت مشورے فراہم کیے گئے ۔ اس کے ساتھ صبح 10 بجے آگاہی واک بھی منعقد ہوئی، جس میں شرکاء نے صحت مند خوراک کے پیغامات اجاگر کیے ۔