مرزا آدم خان روڈ کی تعمیر و بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد

 مرزا آدم خان روڈ کی تعمیر و بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد

40کروڑ روپے لاگت آئے گی،نکاسی آب کے نظام کی بہتری بھی شاملمنصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی،میئر

کراچی (این این آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لیاری ٹاؤن میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سے مرزا آدم خان روڈ کی تعمیر و بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد ، ایم پی اے یوسف بلوچ،جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن رؤف ناگوری، کے ایم سی سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، سٹی کونسل کے اراکین، شکیل چوہدری، لیاری ٹاؤن کے چیئرمین، وائس چیئرمین، منتخب نمائندے ، تنظیم کے عہدیداران سمیت دیگر بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں مرزا آدم خان روڈ کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے نظام کی بہتری بھی شامل ہے۔

پیکیج 3 کے تحت سڑک اور ڈرینیج کے جدید کاموں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ،منصوبے کے تحت گارڈن سے مرزا پور روڈ تک سڑک کی بحالی کو ضلع جنوبی میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے ، اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی،انہوں نے بتایا کہ 4.48 کلومیٹر طویل ڈوئل کیرج وے سڑک تعمیر کی جائے گی جبکہ 26 فٹ چوڑی سڑک ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی، اس کے علاوہ 4.61 کلومیٹر طویل ڈرینیج لائن کی تنصیب بھی منصوبے میں شامل ہے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی کا مؤثر نظام قائم کیا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں