گورنر پنجاب سلیم حیدر سے لیگی رہنما ندیم پہلوان کی ملاقات

 گورنر پنجاب سلیم حیدر سے لیگی  رہنما ندیم پہلوان کی ملاقات

لاہور (سیاسی نمائندہ )گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے کوآرڈینیٹر وزارت صنعت و تجارت پنجاب ندیم پہلوان وجنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق)لاہور نے ملاقات کی۔ سیاسی، سماجی امور اورآئندہ بلدیاتی انتخابات پر گفتگو ہوئی۔۔۔

گورنر سلیم حیدر نے ندیم پہلوان کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور نوجوانوں کی مثبت رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں اور عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں