شہر میں 1ارب 36کروڑ کے سیوریج منصوبے تاخیر کا شکار

شہر میں 1ارب 36کروڑ کے سیوریج منصوبے تاخیر کا شکار

مکمل فنڈ جاری نہ ہونے پر8منصوبے فائلوں تک محدود ،شہری مسائل سے دوچار

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور میں اربوں روپے مختص ہونے کے باوجود8 سیوریج منصوبے تاخیر کا شکار ،گزشتہ مالی سال شروع ہونیوالی سکیمیں فائلوں تک محدود ،شہری آج بھی بوسیدہ سیوریج اور نکاسی آب مسائل سے دوچار ہیں۔ذرائع کے مطابق سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے شروع کیے گئے منصوبے سست روی کا شکار ہیں ۔گزشتہ مالی سال8بڑی سیوریج لائنز تبدیلی کے منصوبے شروع کیے گئے ان میں سے 7پر تاحال پیشرفت نہ ہو سکی ،واسا کومکمل فنڈ جاری نہ ہونے پر بیشتر منصوبے تعطل کا شکار ہو گئے ۔لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کو ترجیح دینے پرحاجی پارک راجگڑھ سے اسلامپورہ تک،لیاقت چوک سے سید پور سبزہ زار تک ،مین مسلم روڈ اچھرہ اور پراچہ کالونی سے گجر چوک شاہدرہ تک کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔رحمت علی روڈ، ملت چوک، الممتاز روڈ، ندیم شہید روڈ سمن آباد، بکر منڈی سے بند روڈ، گنج بخش روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں بھی نیاسیوریج سسٹم نہ بن سکا۔ ان تمام منصوبوں کی مجموعی لاگت 1ارب 36 کروڑ 2 لاکھ 97 ہزار بنتی ہے ،تاخیر سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں