10 اپریل سے وساکھی فیسٹیول ،محکمہ داخلہ میں انتظامی جائزہ

10 اپریل سے وساکھی فیسٹیول ،محکمہ داخلہ میں انتظامی جائزہ

سکھ یاتریوں کیلئے بہترین انتظامات،بھرپور مہمان نوازی ہوگی:رمیش سنگھ ،خواجہ سلمان

لاہور (خبر نگار)327ویں عالمی وساکھی فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، صدارت صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ وساکھی میلہ 10 سے 19 اپریل تک جاری رہے گا، تقریباً 20 ہزار مقامی، 3 ہزار بھارتی اور دنیا بھر سے 3 ہزارسے زائدسکھ یاتری شرکت کرینگے ۔ رمیش سنگھ نے خطاب میں کہا وساکھی عالمی فیسٹیول ہے جس میں غیر ملکی سفارتکار بھی شرکت کرینگے ، تمام ادارے باہمی تعاون سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں۔  سلمان رفیق دسنے کہا حکومت پنجاب وساکھی فیسٹیول کیلئے فول پروف انتظامات کر رہی ہے۔مہمانوں کی بھرپور مہمان نوازی کی جائیگی، یاتریوں کی سکیورٹی اور قیام کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ سینئر سٹیزن کاؤنٹرز، اضافی واش رومزاور ایف آئی اے کے اضافی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں۔ یاتریوں کیلئے وسیع لنگر، معیاری طبی سہولیات اور ایمبولینسز فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں