نوشہرہ ورکاں :مخالفین کی فائرنگ سے 3 نوجوان شدید زخمی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں ہردو اودھے میں مخالفین کی فائرنگ سے 3 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
انور چندھڑ اور ساتھیوں نے مبینہ طور پر مخالفین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ریحان، وقاص اور حسنین شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔