بغیر نمبر پلیٹ رکشوں کیخلاف کارروائی ،موقع پر تنصیب

بغیر نمبر پلیٹ رکشوں کیخلاف کارروائی ،موقع پر تنصیب

ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کیلئے شہر میں خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر نمبر پلیٹ رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور موقع پر نمبر پلیٹس کی تنصیب شروع کردی گئی ،ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میں خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کر دئیے گئے ،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کی بروقت شناخت کو ممکن بنانے کیلئے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔سی ٹی او وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ،جرائم کی روک تھام اور سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مہم تیز کر دی گئی،ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو آگاہی،قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی، جرمانے اور وارننگز دی جارہی ہیں، شہریوں کے تعاون سے ٹریفک نظام مزید بہتر بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں