اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا دورہ تحصیل ہسپتال ، مفت ادویات کی فراہمی کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا دورہ تحصیل  ہسپتال ، مفت ادویات کی فراہمی کا جائزہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے تحصیل ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی بلاک اور آؤٹ ڈور شعبوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں ادویات کے سٹاک اور دستیابی کے عمل کو خصوصی طور پر چیک کیا اور فارمیسی ریکارڈ کا ڈیوٹی روسٹر کے ساتھ موازنہ بھی کیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کی اور ان سے عملے کے رو یے اور مفت ادویات کی فراہمی کے متعلق دریافت کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں