محکمہ جنگلات حافظ آباد کی جانب سے موسم بہار کی شجر کاری مہم
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )محکمہ جنگلات حافظ آباد کی جانب سے موسم بہار کی شجر کاری مہم اور ارتھ آور کے سلسلہ میں پودے لگائے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد نرجس خاتون جعفری نے محکمہ فاریسٹ کے افسر وں اور فیلڈ سٹاف کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر پودے لگائے ۔ڈپٹی کنزر ویٹر فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نعیم عاشق ،اسسٹنٹ کنزر ویٹر محمد ریاض، سپرنٹنڈنٹ جنگلات قمر الزمان کمبوہ، فاریسٹ انسپکٹر ساجد حسین،الطاف حسین،فاریسٹ رینجر محمد لقمان،محمد آصف و دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ارتھ آور اور موسم بہار کی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں، پارکوں، سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پر پودے لگائے۔