فتنہ الخوارج کا خاتمہ امن کی ضمانت ہوگا:رہنما ن لیگ

فتنہ الخوارج کا خاتمہ امن کی ضمانت ہوگا:رہنما ن لیگ

افغانستان کی جانب سے حملوں میں بھارتی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ملکی سلامتی کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہیں :زمان چیمہ و دیگر

 وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی نا ئب صدر مسلم لیگ (ن)محمد زمان چیمہ آف دوڈانوالی،ضلعی صدر یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ اور ضلعی صدر لیبر ونگ عمران سنی کمبوہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی ،چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے جس سے ملک کا دفاع مزید بہتر ہوا ہے ، پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے اور قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو افواجِ پاکستان ملکی امن کیلئے پیش کر رہی ہیں افغانستان کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے مسلسل حملوں کے پیچھے دشمن قوتوں کا گٹھ جوڑ کارفرما ہے جن میں بھارتی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، اسلام دشمن طاقتوں سے تعلقات اور ان کیساتھ بڑھتی ہوئی قربت افغانستان کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی اور خطے کے امن کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے ، قومی سلامتی کے اداروں کی طرف سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کا خاتمہ ہی ملک میں امن کی ضمانت ہوگا،پاکستان پر امن ملک ہے ، جس کے عوام نے ملکی سلامتی کے لیے لاکھوں جانیں قربان کیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر اور پاکستان کا تعلق یک جان دو قالب ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں