کنٹریکٹ بحال نہ ہوسکا ،ڈسپوزل آپریٹرز کے گھر فاقے
گزشتہ دور میں بھرتی ڈسپوزل آپریٹراورسیورمین انتقامی سیاست کا شکار
موترہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں پی ٹی آئی کے دور اقتدا رمیں بھرتی ہونیوالے 12ڈسپوزل آپریٹرز اور سیورمینوں کا کنٹریکٹ بحال نہ ہونے پر گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ،میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں پی ٹی آئی دور اقتدار میں 8ڈسپوزل آپریٹروں اور 14سیور مین عمیر ارشد’عدیل شاہد’عمر نسیم کھوکھر’کامران علی ’اسد حسین ’سلیم مسیح ’سید مجاہد رضا’سونیا وغیرہ کو بھرتی کیاگیاتھا اور ان کی ڈیوٹیاں سٹیڈیم روڈ ’عوامی روڈ اور پسرور روڈ ڈسکہ پر واقع ڈسپوزلوں پر لگائی گئی تھیں ان کے کنٹریکٹ کی بنیاد 3 سال تھی ،کنٹریکٹ ختم ہونے پر انہیں فارغ کردیاگیا ۔میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں بھرتی ہونیوالے ڈسپوزل آپریٹراورسیورمین انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے ، 22میں سے 10ڈسپوزل آپریٹر اور سیور مینوں کا کنٹریکٹ بحال کردیاگیا ،جو باقی رہ گئے ہیں ان کا کنٹریکٹ بحال نہیں کیاجارہا اور وہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں ۔متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیربلدیات ،کمشنر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔