دین کو ذاتی مقاصد کیلئے ہرگز استعمال نہ کریں:پیر اجمل

دین کو ذاتی مقاصد کیلئے ہرگز استعمال نہ کریں:پیر اجمل

ہمیشہ فرقہ واریت سے بچیں محبت رسول کو دلوں میں پیدا کریں:اجتماع سے خطاب

راہوالی (نمائندہ دنیا )علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے مرکز اصلاح معاشرہ میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں بنیادی عقائد توحید ،رسالت اور آخرت پر پر مکمل یقین ہی کامل مومن کی نشانی ہے جبکہ دین کی دعوت دینا سب سے بڑا ایمانی ایجنڈ اہے ہمیشہ دین کی دعوت دیں تاکہ پوری دنیا میں دین اسلام کا پرچم بلند ہو دین کو ذاتی مقاصد کیلئے ہرگز استعمال نہ کریں، ہمیشہ فروغ اسلام کے مقصد ہی کو ذہن میں رکھیں، ہرگز کسی کی کردار کشی نہ کریں دعوت دین میں اگر کوئی طعنہ دے اسکی دین اسلام کی خاطر پرواہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی اﷲ کا عطیہ اور موت تحفہ ہے زندگی میں اگر مشکلات آجائیں تو اﷲ سے رجوع کرنے سے اﷲ راستے کھول دیتا ہے مشکلات آسانی میں تبدیل ہوجاتی ہیں حتی ٰ کہ فرعون کو بھی غرق کردیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر مشروط اطاعت فرمانبرداری صرف اﷲ اور اسکے رسول کی ہے ہمیشہ فرقہ واریت سے بچیں محبت رسول کو دلوں میں پیدا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں