ڈی سی سیالکوٹ کا صفائی ستھرائی کا جائزہ ، امتحانی مراکز کا دورہ

ڈی سی سیالکوٹ کا صفائی ستھرائی کا جائزہ ، امتحانی مراکز کا دورہ

طلبہ و طالبات کیلئے پرامن اور سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسر وں اور عملہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام جاری میٹرک امتحانات کے مختلف مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے نقل کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی تاکید کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کیلئے پرامن اور سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل سمبڑیال میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر نے مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں سڑکوں کی بحالی اور بہتری کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور جلد عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔مزید برآں پولیس سٹیشن موترہ کی تعمیر کیلئے اسٹیٹ لینڈ کی فراہمی کے حوالے سے بھی اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ افسر وں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں