ڈی پی او گجرات کی شہید کانسٹیبل مرزا عمر آفتاب کی قبر پر حاضری

ڈی پی او گجرات کی شہید کانسٹیبل  مرزا عمر آفتاب کی قبر پر حاضری

گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر )ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر شہید کانسٹیبل مرزا عمر آفتاب کی قبر پر حاضری دی، پھول نچھاور کئے اور فاتحہ خوانی کی۔

ڈی پی او گجرات نے شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے والدین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا پولیس ہمارا فخر ہیں اور ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او گجرات نے شہید کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں