اے سی کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرائے عالمگیر میں امتحانی عمل کا جائزہ
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے میٹرک امتحانات کے صبح کے سیشن کے دوران گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرائے عالمگیر کا دورہ کیا، جہاں بائیولوجی/کمپیوٹر کا پرچہ جاری تھا۔
امتحانی مرکز میں کل 126طلبہ میں سے 123طلبہ نے شرکت کی جبکہ 3طلبہ غیر حاضر رہے ۔ معائنہ کے دوران کسی قسم کی بے ضابطگی سامنے نہیں آئی اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔