پاکستان کی کو شش سے عالمی امن کو لاحق خطرات ٹل گئے :عمران زیدی
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )روحانی پیشوا پیر عمران حیدرزیدی نے میڈیابریفنگ کے دوران کہا کہ۔۔۔
پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی بہترین حکمت عملی، دانشمندانہ فیصلوں اور مؤثر خارجہ پالیسی کے باعث جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہو سکی کیونکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن کیلئے خطرہ بنتی جا رہی تھی ،پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کیا ، امید ہے پاکستان آئندہ بھی اسی طرح عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔