سیالکوٹ: کیپٹل روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ،شیڈز مسمار

سیالکوٹ: کیپٹل روڈ پر تجاوزات  کیخلاف آپریشن ،شیڈز مسمار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ نے چیف آفیسر زبیر وٹو کی زیر نگرانی کیپٹل روڈ پر گرینڈ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا۔

ٍآپریشن کے دوران سڑکوں اور بازاروں میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی عملے نے فوری طور پر 40 عارضی اور 8 مستقل تجاوزات کو ختم کیا جبکہ 5 ترپال/شیڈز بھی مسمار کر د ئیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں