سالک حسین کا شادیوال میں گرلز کالج کی تعمیر کیلئے اراضی کا معائنہ
گجرات (نامہ نگار )وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی و انسانی حقوق سالک حسین نے (شادیوال)کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گرلز کالج کے قیام کیلئے سرکاری اراضی کا معائنہ کیا۔
یہ اراضی تقریباً 15 سے 16 کنال پر مشتمل ہے جہاں گورنمنٹ گرلز کالج کی تعمیر متوقع ہے ۔ اس موقع پر محکمہ بلڈنگ کے افسر بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ گرلز کالج کی تعمیر کیلئے فوری طور پر تخمینہ تیار کیا جائے بعد ازاں انہوں نے آر ایچ سی (رورل ہیلتھ سینٹر)شادیوال کا بھی دورہ کیا جہاں ری ویمپ ہونے والی عمارت کا معائنہ کیا۔ اہل علاقہ کے مطالبے پر 60 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کے قیام کیلئے ملحقہ اراضی کا بھی جائزہ لیا۔