پولیس آنے پر فرار کی کو شش ، گرنے سے ملزم کے نیفے میں پستول چل گیا
راہوالی (نمائندہ دنیا )کینٹ پولیس نے مقدمہ میں ملوث مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او کینٹ زبیر سیال کو اطلاع ملی کہ مطلوب ملزم آصف سکنہ ملت کالونی شریف فارم موجود ہے ، پولیس نے چھاپہ مار ا تو ملزم بھاگتے ہوئے زمین پر گرپڑا ،اس دوران ملزم کے نیفے میں موجود پسٹل چل گیا جس سے وہ زخمی ہو گیا ،ملزم کو گرفتار کرکے پستول اور 3 گولیاں برآمد کر لیں ، ملزم کو زخمی حالت میں سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔