ماس ٹرانزٹ سسٹم کے مصطفی آباد سٹیشن کا نام شاہین آباد رکھنے کی منظوری

ماس ٹرانزٹ سسٹم کے مصطفی آباد سٹیشن کا نام شاہین آباد رکھنے کی منظوری

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شاہد عثمان ابراہیم کے مطالبے پر ماس ٹرانزٹ سسٹم (میٹرو پراجیکٹ)کے مصطفی آباد سٹیشن کا نام تبدیل کرکے شاہین آباد سٹیشن رکھنے کی منظوری دے دی ۔

شاہین آباد کے رہائشیوں کے وفد نے غلام مصطفی انصاری کی قیادت میں شاہد عثمان ابراہیم سے ملاقات کی اور بتایا کہ شاہین آباد کا نام شہر میں جانا مانا ہے اور یہ شہر کا معروف رہائشی علاقہ ہے جہاں بڑی مارکیٹیں ہیں اور یہ شہر کے اہم تجارتی مراکز میں شامل ہوتا ہے ، منصوبے کی تکمیل کے بعد جب دوران سفر مصطفی آباد کا نام آئے گا تو لوگوں کو آنے جانے میں غلط فہمی پیدا ہوگی ۔ شاہد عثمان ابراہیم نے شہریوں کے تحفظات سے اتفاق کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں