سیالکوٹ:منشیات فروشوں کیخلاف کاررو ائی ، 2 ڈیلروں سمیت 5 گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی ڈسکہ کے ایس ایچ او انسپکٹر نعمان احمد بٹر کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی دو بڑے ڈیلرز سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا ۔
ڈی پی او سیالکوٹ دوست محمد کی قیادت میں ایس ایچ او نعمان احمد بٹر نے مبین چوک کے قریب کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ایک کلو 680 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پٹری نہر کے قریب عارف عرف فوجی کو دھر لیا گیاجس کے قبضے سے 580 گرام چرس برآمد کی گئی ،پولیس ٹیم نے شاہ زیب، نعمان اور مزمل کو بھی گرفتار کر لیاجن کے قبضے سے مجموعی طور پر 13 لٹر شراب برآمد ہوئی ۔