آ لودگی سے پاک ماحول کیلئے شجر کاری ناگزیر :نو ید احمد
آ لودگی سے پاک ماحول کیلئے شجر کاری ناگزیر :نو ید احمد درخت درجہ حرارت میں کمی اور انسانی صحت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ضلع گوجرانوالہ کو صاف، سرسبز اور ماحولیاتی طور پر بہتر بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، نئی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سادھوکی میں موسم بہار شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسر اور نمائندگان بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری محکمے اپنے شجرکاری اہداف کو بروقت مکمل کریں اور زیادہ سے زیادہ پھلدار، پھولدار اور سایہ دار پودے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے ، درجہ حرارت میں کمی اور انسانی صحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لگائے گئے پودوں کی حفاظت اور نگہداشت نہایت ضروری ہے ، اس ضمن میں متعلقہ ادارے باقاعدہ مانیٹرنگ کا نظام وضع کریں تاکہ پودوں کی بہتر نشوونما یقینی بنائی جا سکے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد سلمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوجرانوالہ/وزیر آباد کی انڈسٹریز اور بھٹوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت علاقائی ماحول دوست پودے لگائے جا رہے ہیں جس میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی طرف بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہیں ۔