امریکہ ایران میں جنگ بندی کرانے پر تاجروں کا خراج تحسین

امریکہ ایران میں جنگ بندی کرانے پر تاجروں کا خراج تحسین

امریکہ ایران میں جنگ بندی کرانے پر تاجروں کا خراج تحسین فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے اپنی بصیرت اور حکمت عملی سے معجزہ کر دکھایا:رہنما

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کی تاجر برادری نے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت اور بہترین سفارت کاری کے نتیجے میں دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے سے واپس لانے اور تاریخی جنگ بندی معاہدہ کر انے پر پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ تاجر رہنما ئو ں کا کہنا ہے کہ \"آپریشن غضبِ حق\" کی کامیابی کے بعد عالمی سطح پر جنگ بندی کروا کر پاک فوج نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ عالمی امن کی ضمانت بھی ہے ۔صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ بابر کھرانہ، جنرل سیکرٹری میاں ثاقب غفور، اور صدر انجمن تاجران کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ محمد افضل جج سمیت دیگر رہنماوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر نے اپنی بے مثل بصیرت اور عسکری و سفارتی حکمت عملی سے وہ معجزہ کر دکھایا جس کی امید دنیا چھوڑ چکی تھی۔ ہندوستان کو عبرتناک شکست دینے کے بعد، پاکستان کا وقار آج پوری دنیا میں بلند ہو چکا ہے ،امن اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ تاجر برادری نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی استحکام کے لیے امن اولین شرط ہے ۔ شیخ جواد اسحاق، چوہدری محمد حفیظ، اور چیئرمین سپریم کونسل موبائل ایسوسی ایشن ملک سلیم نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی کوششوں سے ہونے والی یہ جنگ بندی نہ صرف انسانیت کی جیت ہے بلکہ اس سے عالمی اور مقامی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں