پاکستان نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا :نو شین افتخار

پاکستان نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا :نو شین افتخار

پاکستان نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا :نو شین افتخار وزیر اعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کو ششیں رنگ لے آ ئیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )رکن قومی اسمبلی و چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی قومی ورثہ و ثقافت سیدہ نوشین افتخار نے کہاہے کہ سفارتی کامیابی اور سیزفائر کا سہرا وزیرِاعظم میاں شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار اور پوری کابینہ کی انتھک محنت کو جاتا ہے ،ہم اپنی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کیا۔ یہ کامیابی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر امن قائم کرنے والے ملک کے طور پر پہچان ملی، وہ پاکستانی جو اپنے ملک پر یقین رکھتے ہیں، سر اٹھا کر چلتے ہیں،مخالفین اور منفی باتیں کرنے والے پسِ منظر میں چلے جاتے ہیں۔یہ ایک ایسا دن ہے جو تاریخ میں لکھا جائے گا،یہ اﷲ تعالیٰ کے حضور عاجزی کا دن ہے ،یہ پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا دن ہے ۔سید ہ نوشین افتخار نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کرنا بہت بڑا اعزاز ہے عالمی اور خطے کی سیاست میں پاکستان نے بے مثال سفارتی توازن کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں سے دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں