میٹرو منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائیگا :زاہد سعید

میٹرو منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائیگا :زاہد سعید

میٹرو منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائیگا :زاہد سعید متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اہم پراجیکٹ کو آگے بڑھا رہے ہیں:کمشنر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ماس ٹرانزٹ سسٹم میٹرو منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید نے کمشنر نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور صوبائی اسمبلی کے معزز اراکین عمران خالد بٹ،عمر فاروق ڈار ،محمد نواز چوہان ،قیصراقبال سندھو،سابق ایم پی ایز حاجی عبدالر ئو ف مغل ، توفیق بٹ ،ٹکٹ ہولڈر معظم رؤف مغل بھی موجود تھے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد ارشد مرزا ،اسسٹنٹ کمشنرز جنرل محمد عامر ،ریونیو محمد فرقان ،ڈی جی پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ ،چیف کارپوریشن آفیسر قیصر امین ،ڈی او جنگلات ملک محمد عاصم ،نیسپاک ،اور دیگر افسر وں نے شرکت کی ۔کیپٹن (ر)زاہد سعید نے کہا کہ منصوبہ اپنی مدت میں ہی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ کمشنر نے بتایا کہ منصوبے کے مختلف مراحل پر کام جاری ہے اور متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اس اہم پراجیکٹ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے منصوبے کو شہر کی ترقی اور معیشت کے استحکام کیلئے ناگزیر قرار دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں