ادھار نہ دینے پر دکاندار کے والد ، بھائی کی ٹانگیں توڑ دیں

ادھار نہ دینے پر دکاندار کے والد ، بھائی کی ٹانگیں توڑ دیں

ادھار نہ دینے پر دکاندار کے والد ، بھائی کی ٹانگیں توڑ دیں اندریاس نے بقایا رقم کا مطالبہ کیا تو ہریس اور ساتھیوں نے حملہ کر دیا

تتلے عالی(نامہ نگار )کوٹ بلال میں ادھار نہ دینے پر دکاندارکے والد،بھائی کی ٹانگیں توڑدیں ۔تتلے عالی کے اندر یاس نے نواحی علاقہ کوٹ بلال میں کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے گزشتہ روز اپنے بھائی کلاش کے ہمراہ دکان پر موجود تھے کہ ہریس سرفرازادھار سامان لینے آیا تو اسے کہا کہ تمہار ا پہلا بقایا رہتا ہے جس پر وہ طیش میں آگیا تھوڑی دیر بعدہریس نے اپنے والد سرفراز، بھائی مائیکل وغیرہ کیساتھ ملکر کلہاڑی،ڈنڈے اورآہنی راڈ سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں عاشق ،بیٹے کلاش کی ایک ایک ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ دکاندار اندر یاس اس کا دوسر ا بھائی الیاس شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں لے جایا گیا۔پولیس نے 15نامزد اور 5نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں