گجرات میں عطائیوں کیخلاف بھرپورکا رروائی ،کلینک سیل

 گجرات میں عطائیوں کیخلاف بھرپورکا رروائی ،کلینک سیل

گجرات میں عطائیوں کیخلاف بھرپورکا رروائی ،کلینک سیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عثمان ،ڈاکٹر وحید کامران کی جانب سے کارروائیاں

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عثمان نعیم نے نورپور لاری اڈا کے قریب ظہور کلینک پر کارروائی کرتے ہوئے ایک عطائی کو موقع پر مریضوں کا علاج کرتے ہوئے پکڑا اور کلینک کو سیل کر دیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کیلئے کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوایا جائیگا ۔ المدینہ فارمیسی اور مزمل میڈیکل سٹور کے خلاف شکایات پر کارروائی کی گئی تاہم عطائیت کے شواہد نہ ملنے پر دونوں کو وارننگ جاری کی گئی اور مسلسل نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 3 مقامات کا معائنہ کیا گیا جبکہ ایک کلینک کو سیل کیا گیا۔دوسری جانب ڈاکٹر وحید کامران (ڈی ڈی ایچ او تحصیل کھاریاں)نے یوسی بھگناگر اور پیری اربن علاقوں میں اینٹی کویکری مہم کے تحت کارروائیاں کیں۔ اس دوران توقیر ہومیوپیتھک کلینک میں ایک شخص ہومیوپیتھک ڈگری کے باوجود ایلوپیتھک پریکٹس کرتے ہوئے پایا گیا جو مریض کو انجکشن لگا رہا تھا جس پر کلینک کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ اور کیس مزید کارروائی کیلئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور بھجوایا جا ئے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں