علی پورچٹھہ:3 سال سے زیر تعمیر سیم نالہ تعطل کا شکار

علی پورچٹھہ:3 سال سے زیر تعمیر سیم نالہ تعطل کا شکار

علی پورچٹھہ:3 سال سے زیر تعمیر سیم نالہ تعطل کا شکارگندگی اور تعفن سے ماحول آ لودہ،شہری عاجز ، اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں 3 سال سے زیر تعمیر سیم نالہ تعطل کا شکار ، گندگی اور تعفن سے شہری عاجز ، اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔علی پورچٹھہ کے وسط سے گزرنے والا مرکزی سیم نالہ 3 سال سے زیر تعمیر ہونے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا جس کے باعث یہ نالہ گندگی سے اٹا پڑا ہے اور اردگرد کے علاقوں میں شدید تعفن اور ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے ۔

سیم نالہ کی تعمیر 10 کروڑ 11 لاکھ روپے کی لاگت سے محکمہ ایری گیشن ہیڈکوارٹر زفیصل آباد کی نگرانی میں شروع کی گئی تھی تاہم تین سال گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا اور تعمیراتی کام تعطل کا شکار ہے ۔ رسولنگر چونگی سے سید نگر روڈ تک کام رکا ہوا ہے جو گنجان آبادی کا اہم حصہ ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق نالے میں کھڑا گندا پانی دلدل کی شکل اختیار کر چکا ہے جس سے بدبو اور تعفن نے علاقے کی فضا کو آلودہ کر دیا ہے ۔ مچھر اور مکھیوں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ۔ نالے کے اطراف میں واقع گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور ہاسٹل کے سامنے بھی سیوریج کا پانی جمع ہے جس سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں