گندم کی بین الاضلاعی نقل وحمل پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
گندم کی بین الاضلاعی نقل وحمل پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ پچھلے سال آٹے کی فراوانی کے باوجود پابندی سے انڈسڑی مسائل کا شکار رہی:رہنما
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )گجرات فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے پنجاب میں گندم وافر ہے ، آٹے کی بین الاضلاعی نقل وحمل پر پابندی ختم کی جائے اور راولپنڈی تک آٹے کی تجارت کیلئے جہلم اور سوہاوہ کی پوسٹوں کو بھی ختم کیا جائے تاکہ پورے پنجاب میں سستا آٹا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ صدر گجرات فلور ملز ایسوسی ایشن نواز بٹ کی صدرات اجلاس ہوا جس میں سابق چیئرمین پنجاب ریجن افتخار احمد مٹو ،چودھری ارسلان پرویز ،عثمان پرویز،چودھری اعظم،ابدال رفیق،سیٹھ رؤف،شیخ افضال الٰہی،چودھری الیاس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ افتخار احمد مٹو نے کہا کہ پچھلے سال آٹے کی فراوانی کے باوجود بین الاضلاعی پابندی سے انڈسڑی مسائل کا شکار رہی ۔ نواز بٹ نے کہا کہ گجرات میں ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے پورا سال سستے آٹے کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا اور کسی قسم کی قلت نہیں ہوئی ۔