ڈسکہ :پاکستان کی سفارتی کامیابی پر خراج تحسین کیلئے ریلی

ڈسکہ :پاکستان کی سفارتی کامیابی پر خراج تحسین کیلئے ریلی

ڈسکہ :پاکستان کی سفارتی کامیابی پر خراج تحسین کیلئے ریلی قوم افواج کے شانہ بشانہ ،ملک کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :مقررین

 ڈسکہ ، منڈیکی گورائیہ (نمائندہ دنیا، نامہ نگار ) پاک فوج اور وزیراعظم کی سفارتی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ امریکہ/اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کاوشوں پر پاک فوج اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے وزیربلدیات کے کیمپ آفس سے ریلی کا انعقاد کیا گیاریلی کی قیادت سٹی صدرمسلم لیگ ن و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران محمد افضل منشا اور پولیٹیکل سیکرٹری سید داؤد بخاری نے کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار و کارکن، صحافی برادری، وکلا ، شہریوں اور مختلف طبقاتِ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ریلی کے شرکا نے پاک فوج اور وزیراعظم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ افضل منشا کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور وزیراعظم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں