پیپلز پارٹی سٹی کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی پر تقریب

پیپلز پارٹی سٹی کے زیر اہتمام شہید  ذوالفقار بھٹو کی برسی پر تقریب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پر انکی روح کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے دعائیہ تقریب کا سٹی پیپلز سیکرٹریٹ 25A ڈار ہاؤس سیٹلائٹ میں انعقاد کیا گیا۔

دعائیہ تقریب میں نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار، صدر گوجرانوالہ ڈویژن آصف بشیر بھاگٹ، جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویژن عبدالرزاق سلیمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صدر پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو امت مسلمہ عظیم لیڈر تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں