سیالکوٹ: بس ٹرمینلز و شیلٹرز کی سولر انرجی پر منتقلی کا جائزہ

 سیالکوٹ: بس ٹرمینلز و شیلٹرز کی سولر انرجی پر منتقلی کا جائزہ

سیالکوٹ: بس ٹرمینلز و شیلٹرز کی سولر انرجی پر منتقلی کا جائزہ منصوبہ توانائی کی بچت اور ماحول کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا:ڈپٹی کمشنر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں جس میں سی ایم الیکٹرک بس سروس کیلئے زیر تعمیر بس ٹرمینلز و شیلٹرز اور جی ڈی ویمن یونیورسٹی کی سولر انرجی پر منتقلی کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسر وں نے اپنے اپنے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیموں پر مقررہ ٹائم لائن کے مطابق کام مکمل کیا جائے اور کسی بھی مرحلے پر غیر ضروری تاخیر نہ ہونے دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ناقص میٹریل یا غیر معیاری کام ہرگز قبول نہیں ہوگا۔ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا کہ سی ایم الیکٹرک بس سروس کے منصوبے شہریوں کو جدید، ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے ، لہٰذا بس ٹرمینلز اور شیلٹرز کی تعمیر میں عالمی معیار کو مدنظر رکھا جائے ۔ انہوں نے جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی سولر انرجی پر شفٹنگ کا منصوبہ توانائی کی بچت اور ماحول کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں