ہوزری مصنوعات کی تیاری کیلئے فیکٹریاں دوبارہ فعال

ہوزری مصنوعات کی تیاری کیلئے فیکٹریاں دوبارہ فعال

3 سال قبل انڈسٹری عارضی طور پر بند ہوگئی تھی، چین سے مشینری درآمد

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) آئندہ موسم سرما سے قبل ہوزری مصنوعات کی تیاری کیلئے گوجرانوالہ میں 2ہزار سے زائد چھوٹی بڑی ہوزری فیکٹریاں دوبارہ فعال ہوگئیں۔ 3 سال قبل ہوزری انڈسٹری عارضی طور پر بند ہوگئی تھی اورہزاروں مزدور متاثر ہوئے جو یومیہ اجرت پرمحنت مزدوری کرنے لگے ،رواں سال چائنہ سے ہوزری مشینری کی بڑی کھیپ امپورٹ کی جارہی ہے جس کے باعث ہوزری فیکٹریوں میں مصنوعات کی تیاری دوبارہ شروع کردی گئی۔ مختلف اقسام کے دھاگے کا ریٹ برقرار نہ رہنے سے ہوزری مصنوعات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔گوجرانوالہ میں ہوزری کی صنعت ایشیا کی بڑی منڈی ہے گوجرانوالہ میں تیار ہونے والی مصنوعات کی ڈیزائننگ اور خوبصورتی عالمی معیار کے مطابق ہونے کے باعث انڈیا اور چائنہ کی مصنوعات کو مات دیدی ہے ۔ گوجرانوالہ میں چھوٹی ہوزری فیکٹریوں میں بچوں،خواتین کے گرم کپڑے ،جرسیاں،سویٹر ودیگرہوزری مصنوعات تیار کی جاتی ہیں ان فیکٹریوں سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے ۔سالہا سال سے ان فیکٹریوں میں موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی مصنوعات کی تیاری شروع ہو جاتی ہے اور مارکیٹ میں سپلائی کے علاوہ مصنوعات سے گودام بھی بھر لئے جاتے ہیں۔ ہوزری انڈسٹریز سے وابستہ افرادنے آئندہ سردی سیزن کیلئے انڈسٹریز کو دوبارہ چلانا شروع کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں