ڈویژن میں 32لاکھ بچوں کو پو لیو ویکسین پلانے کا آج آغاز
ٹیمیں گھروں، مراکز صحت، سکولوں، لاری اڈوں پر ذمہ داریاں انجام دیں گی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایت پرگوجرانوالہ ڈویژن میں آج سے 32 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ضلع گوجرانوالہ میں آج سے چار روزہ انسداد انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا جس کیلئے ہیلتھ اتھارٹی کو ضلع کے 10 لاکھ 15 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ دیاگیا ہدف مکمل کرنے کیلئے ہیلتھ اتھارٹ اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کیلئے سامان ٹیموں کو پہنچا د دیا ۔ضلع گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے 3825 موبائل ٹیمیں، 161 فکسڈ ٹیمیں اور 73 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں پولیو مہم 13 اپریل سے 16 اپریل تک جاری رہے گی۔پولیو ٹیمیں گھروں، مراکز صحت، ریلوے سٹیشنوں، سکولوں، لاری اڈوں اور ویگن سٹینڈز پر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔ مہم کی مؤثر نگرانی کے لیے جامع مائیکرو پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ۔