امن و امان ، شہریوں کا تحفظ یقینی بنا ئینگے :ڈی پی او گجرات
پو لیس پر تنقید برائے اصلاح کا خیر مقدم ،محکمہ میں بہتری کیلئے اقدامات کرینگے
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے کہا ہے کہ مجھے ضلع گجرات میں تعینات ہوئے 9 ماہ ہو گئے ، پہلے گجرات پریس کلب میں آ کر صحافیوں سے ملاقات نہیں کر سکا ، واحد رہ جانے والا کام بھی پورا ہو گیا ۔صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کی جانب سے گجرات پولیس کیلئے جہاں تنقید برائے اصلاح ہو گی ، ہم اس کو سراہیں گے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بہتری کیلئے اقدامات کریں گے ، ہر جگہ بہتری کی گنجائش موجود ہوتی ہے ، گجرات کو ہر صورت بہتر بنائیں گے اور گجرات پریس کلب کے ساتھ محبت ، دوستی اور رفاقت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔سٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات رانا عمر فاروق نے کہا ہے کہ ڈی پی او کا آڈٹ سب سے پہلے ہونا چاہیے پھر نیچے کسی اور کا ہونا چاہیے ۔رانا عمر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں کرائم زیرو ہونے اور گجرات پولیس کے پرفیکٹ ہونے کا دعویٰ نہیں کرتا ، گجرات پولیس ضلع میں امن و امان کے قیام کو بہتر بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہے ، شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔