علی پورچٹھہ:انجمن تاجران کی جانب سے تقریب صحافیوں کی خدمات کو سراہا
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )یوم صحافت پر مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے صحافیوں کی خدمات کو سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پریس کلب سلیمان ارشد مغل نے کہا کہ سب سے مشکل کام بولنا ہے اور اس سے بھی زیادہ مشکل سچ بولنا ہے ،صحافی کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم کی آواز بنے اور حق و سچ کو اجاگر کرے ۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ صحافی مظلوم کی آواز بننے والا واحد دروازہ ہوتا ہے اسے کسی بھی دباؤ یا مفاد کے تحت سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ۔