دھان کی کاشت کیلئے تیاریاں
تتلے عالی(نامہ نگار )گندم کی کٹائی کے بعد تتلے عالی اور نواح میں کاشتکاروں نے دھان کی پنیری کی کاشت کیلئے تیاریاں شروع کر دیں ،
محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پنیری کی کاشت،بیج کو زہر لگانا،بوریوں میں بند کرنے اور پنیری کی ایک کھیت سے دوسرے کھیت تک منتقلی،کھادوں کے استعمال کیلئے یونین کونسل سطح پر ٹیمیں تشکیل دیدیں ۔